منڈی بہائوالدین میں مذہبی عناد کی بنا پر ایک ہی روز 2 احمدی شہری قتل

منڈی بہائوالدین میں مذہبی عناد کی بنا پر ایک ہی روز 2 احمدی شہری قتل

منڈی بہاؤ الدین کے علاقے سعد اللہ پور میں 8 جون 2024ء کو یکے بعد دیگرے دو احمدی شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ مقتول غلام سرور کی عمر62 سال اور مقتول راحت احمد باجوہ کی عمر 30 سال تھی۔ قاتلوں نے بعد دوپہردو الگ الگ واقعات میں یکے بعد دیگر ے فائرنگ کرکے انہپیں قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام سرور احمدیہ بیت الذکر میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعدواپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک نوجوان نے ان کے گھر کے قریب ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 20 منٹ کے بعد راحت احمد باجوہ اپنے پکوان سینٹرواقع بس سٹاپ سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ گاؤں کی مقامی مسجد کے قریب ان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایک قاتل سید علی رضا کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے جس کی عمر 16-17 سال ہے۔ وہ مقامی مدرسہ اہلسنت کا طالب علم ہے۔ مذکورہ مدرسہ کا مہتمم ساجد لطیف احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ مذکورہ قاتل نے احمدیوں کو مذہبی بنیاد پر قتل کر نے کا اعترافی بیان پولیس کو دیا ہے۔